اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

IQNA

اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

15:06 - April 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502850
بین الاقوامی گروپ: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، جس کے بعد وہ سعودیہ روانہ ہوگئے
اسلامی فوجی اتحاد: راحیل شریف کو این او سی جاری، سعودیہ روانہ

ایکنا نیوز- ڈان رپورٹس کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ لاہور پہنچا تھا، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور والدہ بھی سعودیہ روانہ ہوئیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی چینل نیوز  سے گفتگو میں بتایا کہ 'جنرل (ر) راحیل شریف  کو این او سی قانون کے مطابق دیا گیا'۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت 3 سال کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2015 میں سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد مسلم ممالک کے درمیان سلامتی کے حوالے سے تعاون سمیت فوجیوں کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کا بیانیہ وضع کرنا تھا۔

ابتداء میں پاکستان اس اتحاد میں شمولیت سے متعلق مخمصے کا شکار رہا،تاہم ابہام دور ہونے کے  بعد پاکستان نے اس اتحاد میں اپنی شمولیت کی تصدیق کردی، لیکن کہا گیا کہ اتحاد میں اس کے کردار کا تعین سعودی حکومت کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha