حضرت امام حسین، حضرت عباس اور امام زین العابدین(ع) کا جشن میلاد

IQNA

حضرت امام حسین، حضرت عباس اور امام زین العابدین(ع) کا جشن میلاد

7:11 - April 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3502895
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں امام حسین ، حضرت عباس علمدار اورسیدالساجدین علیہ السلام کا جشن ولادت با سعادت جو ش و خروش سے منانے کا اعلان

حضرت امام حسین، حضرت عباس اور امام زین العابدین(ع) کا جشن میلاد

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق جہاں دنیا کے مختلف ممالک میں فرزند رسول حضرت امام حسین علی ابن الحسین زین العابدین اور حضرت عباس علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اسی مناسبت سے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں جشن محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے-

جعفریہ اسلامک سوسایٹی کے اعلان کے مطابق آج اور کل دو دن جشن ولادت معصومین کے حوالے سے (BEEFACRES HALL) Pittwater Drive, Windsor Gardens.) میں جشن میلاد شام چھ بجے منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں تمام عاشقان اہل بیت کودعوت دی گیی ہے۔

پروگرام میں نماز باجماعت، تلاوت قرآن مجید ، اردو اور فارسی میں شاعری ومنقبت خوانی شامل ہیں جبکہ حجت الاسلام غلام علی حیدری سیرت معصومین اور فضایل اہل بیت پر خطاب کریں گے۔

حضرت امام حسین، حضرت عباس اور امام زین العابدین(ع) کا جشن میلاد

نظرات بینندگان
captcha