افغان قاری و حافظ قرآن: میری بابرکت زندگی کا راز قرآن اور اول وقت نماز میں پوشیدہ ہے

IQNA

افغان قاری و حافظ قرآن: میری بابرکت زندگی کا راز قرآن اور اول وقت نماز میں پوشیدہ ہے

6:29 - May 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3502912
بین الاقوامی گروپ: قرآن کی تعلیم و تدریس کی وجہ سے میری زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے ،قرآن اور نماز کی وجہ سےمیری زندگی میں برکت ہے

افغان قاری و حافظ قرآن:میری بابرکت زندگی کا راز قرآن اور اول وقت نماز میں پوشیدہ ہے


ایکنا نیوز سے گفتگو میں افغانستان کے سینتالیس سالہ نابینا قاری اور حافظ قرآن«ولی محمد امیری» نے کہا : ستائیس سال سے قرآنی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔

انکا کہنا تھا: صرف قرآنی علوم سے آشنا ہوں اور تجوید ؛ لحن اور صوت پر عبور حاصل ہے۔

امیری نے کہا کہ سولہ سال کی عمر سے قرآن حفظ کرنا شروع اور تین سال کے عرصے میں مکمل کیا اور پھرتجوید، صوت اور لحن پر توجہ دیا۔

ہرات سے تعلق رکھنے والے قاری نے کہا : اس سے پہلے مشہد میں بین الاقوامی مقابلوں میں مقام چہارم حاصل کرچکا ہوں.


امیری نے کہا : گذشتہ دو دہائیوں سے ہرات میں ہم قرآن پر کام کررہے ہیں اور اب تک ہمارے ادارے سے ۶۰ حافظ کل قرآن اور ۲۰۰ حافظ ۲۰ پارے جبکہ طالبات میں ۳۰۰ قاریہ اور حافظہ قرآن کریم کے درس و تدریس میں مشغول ہیں۔

انکا کہنا تھا: دارالقرآن صادقیه، جامعة القرآن محمدی اور مرکز جبرئیل انکے ادارے کے تعاون سے قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔


امیری نے قرآن کو برکت قرار دیتے ہوئے کہا : میری زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور میرے خیال میں نماز اول وقت اور قرآن کریم ان کامیابیوں کی اہم وجہ ہیں.

انہوں نے ایران میں بصارت سے محروم افراد کے مقابلے کو بہترین کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا : نابینا ہونے سے محدودیت آجاتی ہے مگر میں دوسرے نابیناوں سے کہونگا کہ قرآن حفظ کریں اس سے زندگی کی محدودیت بہت حد تک دور ہوجاتی ہے۔

3594673

نظرات بینندگان
captcha