فرانس صدارتی انتخابات: ایمانوئل نے مسلمان مخالف مارین لے پین کو شکست دے دی

IQNA

فرانس صدارتی انتخابات: ایمانوئل نے مسلمان مخالف مارین لے پین کو شکست دے دی

13:00 - May 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502948
بین الاقوامی گروپ: فرانس کے اعتدال پسند صدارتی اُمیدوار 39 سالہ ایمانوئل ماکروں نے انتہا پسند مارین لے پین کو شکست دے کر صدارت کے عہدے کے لیے اپنی راہ ہمنوار کرلی

ایکنا نیوز- ڈان نیوز- غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق لبرل سنٹرسٹ کے امیدوار ایمانوئل ماکروں نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

صدارتی نتائج کے مطابق انھوں نے اپنی مخالف مارین لے پین کو 35 کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست سے دوچار کیا۔

اگر یہ نتائج حتمی ثابت ہوتے ہیں تو انھیں ملک کے کم عمر ترین صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو فرانس میں ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے تھے۔

فرانس کے صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد ایمانوئل ماکروں کے حامی پیرس میں جمع ہوئے اور جشن منایا۔

23 اپریل کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 11 صدارتی امیدوار شامل تھے جن میں سرفہرست آنے والے دو امیدواروں نے فرانس کے لیے بالکل مختلف نظریات پیش کیے۔

لبرل سنٹرسٹ ایمانوئل ماکروں تجارت اور یورپی یونین کے حامی ہیں جب کہ مارین لے پین نے پناہ گزین مخالف پروگرام اور 'فرانس فرسٹ' یعنی سب سے پہلے فرانس کے نعرے پر اپنی مہم چلائی تھی۔

اس کے علاوہ وہ ملکی سطح پر یورو کرنسی کو ترک کرنا چاہتی تھیں اور یورپی یونین کی رکنیت برقرار رکھنے پر ریفرنڈم کرانے کی خواہش مند بھی تھیں۔

انہیں اسلام اور مسلمانوں کی شدید مخالف قرار دیا جاتا ہے اور فرانس کے مسلمان انکی جیت سے ہراساں انکے مخالف کو ووٹ دینے کے حامی تھے۔

نظرات بینندگان
captcha