مصری افواج نے اخوان المسلمون کے اہم رہنما ہلمی سعد مصری سمیت8افراد کو قتل کردیا

IQNA

مصری افواج نے اخوان المسلمون کے اہم رہنما ہلمی سعد مصری سمیت8افراد کو قتل کردیا

6:33 - May 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3502955
بین الاقوامی گروپ: ان افراد کو جیل سے نکال کر ملک کے جنوبی حصے میں جعلی مقابلے میں قتل کیا کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اخوان المسلمون کے مرکزی رہنماءہلمی سعد مصری بھی شامل

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)مصری سیکورٹی فورسز نے جیلوں میں قید اخوان المسلمون کے 8ارکان کو مبینہ مقابلے کے دوران قتل کردیا ہے۔ ان افراد کو جیل سے نکال کر ملک کے جنوبی حصے میں جعلی مقابلے میں قتل کیا کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اخوان المسلمون کے مرکزی رہنماءہلمی سعد مصری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2013ءمیں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مصری صدر محمد مرسی کی حکومت خاتمے کے بعد سے اس جماعت کے خلاف مصر میں شدید ترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مصر نے اخوان المسلمون کو گزشتہ برس کالعدم تنظیم قرار دے دیا تھا، اور اب جعلی مقابلوں میں اخوان کے ارکان کو جیلوں سے نکال کر قتل بھی کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج ہی مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد البدیع سمیت 3رہنماﺅں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ محمد البدیع کو پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب مصری وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمون کے ارکان سیکورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ملک کے جنوب میں ان کے خلاف آپریشن کے دوران انہیں ہلاک کیا گیا

نظرات بینندگان
captcha