روسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو لازمی قرار دے دیا

IQNA

روسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو لازمی قرار دے دیا

12:41 - May 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503006
بین الاقوامی گروپ: روسی صدر ولادی میر پوتن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیاہے۔

ایکنا نیوز-ایکسپیرس نیوز کے مطابق روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے 2 اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں روسی صدر نے یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پُرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ’’روس اور عالم اسلام ‘‘ کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں جاری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha