ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے کل ہی معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے اور یقینا یہ بہت بہتری کا عمل ہے۔
قرآنی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنے پر بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر وزراءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے وفاق میں قانون سازی ہورہی ہے۔