عمان ؛ قرآنی مقابلوں میں سماعت سے محروم افراد کے مقابلوں کا اضافہ

IQNA

عمان ؛ قرآنی مقابلوں میں سماعت سے محروم افراد کے مقابلوں کا اضافہ

10:34 - May 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3503050
بین الاقوامی گروپ: عمان کے قرآنی ستایسویں«سلطان قابوس» حفظ مقابلوں میں بہرے قاریوں کو شام کرنے کا فیصلہ کیا گیا

عمان ؛ قرآنی مقابلوں میں سماعت سے محروم افراد کے مقابلوں کا اضافہ


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی omandaily کے مطابق خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقابلے کی ویب سایٹ

« www.quran.diwan.gov.om» پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ اس وقت تک ۹۰۰ امیدوار نام رجسٹرڈ کرواچکے ہیں۔

مقابلوں کے سربراہ سلطان بن سلیمان العبری کا کہنا ہے: اس سال حفظ مقابلوں میں بہروں کی کیٹگری شامل کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور اس میں خاص طریقے اور آلات سے مدد لینے کا فیصلہ ہوا ہے

اس اقدام کا مقصد انہیں بھی معاشرے کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے

سلطان قابوس حفظ مقابلوں میں شرکت کی آخری تاریخ سات اگست ہے اور مقابلوں کا آغاز چودہ اگست سے ہوگا

حفظ کل قرآن مع تجوید، ۲۴ پارے مع تجوید، ۱۸ پارے تجوید، ۱۲ پارے مع تجوید، ۱۶ پارے مع تجوید( جوانوں کے لیے) اور دو پاروں کا حفظ (نوجوانوں کے لیے) پروگرام میں شامل ہے۔

3603271

نظرات بینندگان
captcha