
ایکنا نیوز- روزنامه «عُمان» کے مطابق مذکورہ سیمینار عمان قرآنی انجمن اور خواتین کی قرآنی انجمن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
سمینار «قرآن کا اثر اور مسلمان کی شخصیت» مسقط میں سوشل ڈیولپمنٹ کے وزیر «شیح محمد بن سعید الکلبانی» کی زیرنگرانی منعقد کیا جائے گا۔
اس سیمینار میں اہم عمانی ماہرین جیسے «عبدالله بن مبارك العبري»، «محمد اللواتي» اور «شیخ متولي الصعيدي» مسلمان شخصیت کی تعمیر میں قرآنی تعلیمات کے اثر کے حوالے سے لیکچرز دیں گے جبکہ «سالم بن سعید العیسری» سیمینار کی سربراہی کریں گے۔