رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ,اللہ تعالیٰ کے احکامات سے منہ موڑنے والوں کی معیشت تباہ ہو جاتی ہے:حافظ محمد ادریس

IQNA

رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ,اللہ تعالیٰ کے احکامات سے منہ موڑنے والوں کی معیشت تباہ ہو جاتی ہے:حافظ محمد ادریس

9:56 - June 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503091
بین الاقوامی گروپ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستا ن حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ رمضان المبارک اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنے کامہینہ ہے اس مہینے ناداروں پر توجہ ضروری ہے
ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستا ن حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ رمضان المبارک اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنے کامہینہ ہے , اس ماہ مبارک میں مستحقین ، یتیموں ، بیواﺅں اور تنگ دستوں کی امداد کرنا نیکیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔

انکا کہنا تھا : رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس ماہ مبارک میں قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے ، حکمران دنیا بھر کی دولت سمیٹ کر بھی وہ سکون اور اطمینان حاصل نہیں کر سکتے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے منہ موڑنے والوں کی معیشت تباہ ہو جاتی ہے
نظرات بینندگان
captcha