
ایکنا نیوز- ترک پریس کے مطابق ترک شہر کوتاھیہ کی شلالہ مسجد بچوں کو انوکھے طریقے سے کار خیر کی جانب مایل کراتی ہے۔
مسجد کے امام «برهان یلدرم» کے مطابق ہرسال بچوں کو اس مسجد میں حفظ کورس کرایا جاتا ہے اور اس سال انہیں حفظ قرآن اور مساجد کی تعمیر میں مایل کرانے کے لیے انہیں سجادہ نماز، لباس اور مختلف تحایف دیکر فلاحی کاموں کی جانب متوجہ کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: ہرسال گرمیوں کے حفظ کورس میں تیس سے پینتیس طلبا شرکت کرتے ہیں مگر اس سال ساٹھ طالبعلم کورس میں شریک ہیں۔