حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت پر ملک بھر میں مجالس

IQNA

حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت پر ملک بھر میں مجالس

11:41 - July 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503300
بین الاقوامی گروپ: فرزند رسول خدا حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت پرملک کے مختلف شہروں میں مجالس منعقد کی گییں
حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم شہادت پر ملک بھر میں مجالس

ایکنا نیوز- آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایران، عراق سمیت پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

مکتب جعفریہ کے بانی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے چاہنے والے آپ (ع) کے جد امجد کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

کراچی میں مرکزی مجلس جعفر طیار سوسایٹی میں منعقد ہویی جسمیں ذاکرین و مقررین نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے آپ (ع) کے فضائل و مصائب بیان کی جبکہ عزاداری بھی کی گیی ۔

ایکنا نیوز کے مطابق کویٹہ کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی شہادت امام کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha