
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قطرالیوم ٹی وی کے ڈایریکٹر علی میرزا الشرشنی نے قطر میں ایرانی ثقافتی سفیرمھدی خالقی راد سے دو طرفہ ثقافتی تعاون پر بات چیت کی
علی میرزا الشرشنی نے ملاقات میں قطری ٹی وی کے ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے بریفینگ دی اور کہا کہ اس شعبے میں ہم تجربوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ یوسف پیغمبر کا ڈرامہ بہت دلچسپ تھا اور ہماری خواہش ہے کہ اس کو قطری ٹی وی سے نشر کرنے پر کام کیا جائے۔
خالقیراد نے بھی ثقافتی پروگراموں میں تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا ۔
انہوں نے ایرانی ڈراموں کے لیے ایوارڈز کو اس بات کی دلیل قرار دیا کہ ایرانی پروگرامز عالمی معیار کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پروگرام اسلامی تعلیمات کے مطابق اخلاقی دائرے پر بنایے جاتے ہیں اور اسکو قطری چینلوں سے نشر کرنا مفید رہے گا۔