اسلامک ہیومن واچ رایٹس تنظیم کا میانمار کی صورتحال پر اظھار تشویش

IQNA

اسلامک ہیومن واچ رایٹس تنظیم کا میانمار کی صورتحال پر اظھار تشویش

10:37 - August 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503474
بین الاقوامی گروپ: مصری دارالفتوی سے وابستہ اسلامک حقوق انسانی کی تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظھار کیا ہے
اسلامک ہیومن واچ رایٹس تنظیم کا میانمار کی صورتحال پر اظھار تشویش

ایکنا نیوز- «الوطن» نیوز کے مطابق اسلامک ہیومن واچ رایٹس تنظیم نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے تعاون کی اپیل کی ہے اسلامک ہیومن واچ رایٹس تنظیم نے میانمار کے انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی اور انسانی قوانین کا احترام کرے اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر حکومتی مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے اور قتل عام کو انسانی نسل کشی سے تعبیر کیا ہے. 
 اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ سالوں میں متعدد مسلمانوں کے گھروں کو جلایا گیا ہے اور ظلم و ستم کے علاوہ قتل عام کی اطلاعات بھی درست نظر آتی ہیں مذکورہ تنظیموں کے مطابق مسلمان نشین علاقوں سے ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کو بیدخل کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ 
اقوام متحدہ نے اعتراف کیا ہے کہ روہنگیا مسلمان دنیا کی اقلتیوں میں سب سے زیادہ مظلوم قوم ہے جو اپنے ہی ملک میں بیگناہوں کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha