
ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه «اسٹار» کے مطابق نیپال میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔
نیپال میں مسلم کیمونٹی کے سربراہ خورشید عالم کے مطابق آخری چند سالوں میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور ساتھ ہی یہاں پر مسلمان، ہندو اور بودھسٹ امن و امان اور اتحاد سے آپس میں بسر کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا: اس پرامن فضاء میں البتہ نو مسلموں کو مشکلات در پیش ہیں کیونکہ بعض شدت پسند ان افراد کے اسلام قبول کرنے کو قبول نہیں کرپاتے ہیں۔
مسلم کیمونٹی کے سربراہ کا کہنا تھا: مسلمان ہونے کے بعد اس ہندو یا بودھسٹ کو گھریلو مشکلات کے ساتھ وراثت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے مگر ان مسایل کے باوجود حیرت انگیز طور پر اسلام تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری چند سالوں میں ایک لاکھ مسلمان ہونے سے لگتا یہی ہے کہ مسلمان جلد ایک بڑی قوم میں بدل جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ نیپال کی ۲۹ ملین آبادی میں ۸۱ فیصد ہندو، نو فیصد بودھ مت اور پانچ فیصد مسلمان آبادی شامل ہے ۔