حزب‌الله لبنان کے جنرل سیکریٹری کی آیت‌الله نوری‌همدانی سے ملاقات

IQNA

حزب‌الله لبنان کے جنرل سیکریٹری کی آیت‌الله نوری‌همدانی سے ملاقات

9:07 - September 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503540
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے رہنما سیدحسن نصرالله نے نامور مرجع تقلید آیت‌الله نوری‌همدانی کے دورہ لبنان پر ان سے ملاقات کی

حزب‌الله لبنان کے جنرل سیکریٹری کا آیت‌الله نوری‌همدانی سے ملاقات


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سیدحسن نصرالله نے دورہ لبنان کے آغاز میں آیت‌الله نوری‌همدانی سے انکے رہایش گاہ میں ملاقات کی ہے

سید حسن نصراللہ نے مقاومت کی کوششوں اور دورہ لبنان پر ان سے تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے ملاقات میں کہا : مقاومت انکی انقلابی کاوشوں اور حمایتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ میں کامیابی سے مقاومت کے حوصلے بہت بلند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے امام خمینی، رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کو حقیقی رہنما قرار دیتے ہوئے انکی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

آیت‌الله نوری‌همدانی نے مقاومت کو صھیونی اور انسان دشمن طاقتوں سے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے سیدحسن نصرالله کو بیدار عالم‌، با اسقامت، هوشیار اور صادق سیاست داں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس روایت کے مصداق ہے جسمیں عالم ہوشیار کو عالم وقت قرار دیا گیا ہے اور ہم آپ کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ ہم نے امیر المومنین حضرت علی (ع) سے سیکھا ہے کہ مظلوم کے حامی بنو۔

3642139

نظرات بینندگان
captcha