
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سیدحسن نصرالله نے دورہ لبنان کے آغاز میں آیتالله نوریهمدانی سے انکے رہایش گاہ میں ملاقات کی ہے
سید حسن نصراللہ نے مقاومت کی کوششوں اور دورہ لبنان پر ان سے تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے ملاقات میں کہا : مقاومت انکی انقلابی کاوشوں اور حمایتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ میں کامیابی سے مقاومت کے حوصلے بہت بلند ہوچکے ہیں۔
انہوں نے امام خمینی، رہبر معظم اور انقلاب اسلامی کو حقیقی رہنما قرار دیتے ہوئے انکی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
آیتالله نوریهمدانی نے مقاومت کو صھیونی اور انسان دشمن طاقتوں سے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے سیدحسن نصرالله کو بیدار عالم، با اسقامت، هوشیار اور صادق سیاست داں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس روایت کے مصداق ہے جسمیں عالم ہوشیار کو عالم وقت قرار دیا گیا ہے اور ہم آپ کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ ہم نے امیر المومنین حضرت علی (ع) سے سیکھا ہے کہ مظلوم کے حامی بنو۔