ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا

IQNA

ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا

20:45 - September 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3503548
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے کے معاملے میں امریکی بدرفتاری کو غیر قابل قبول قرار دیتے ہویے فرمایا: مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر سامراجی طاقتوں کے ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کے موقع پرپولیس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے جوانوں کوترقیاتی اعزازات اور  درجات عطا کرتے ہوئے فرمایا: مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر سامراجی طاقتوں کے ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران میں بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے تسلط پسندانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پرلیس نے ملک میں امن برقرار رکھنے کے سلسلے میں اہم اور شاندار کردار ادا کیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سکیورٹی فورسز بالخصوص پولیس نے گذشتہ 38 سال کے دوران دشمنوں کی شرارتوں اور عداوتوں کو زیر نظر رکھا اور ملک کے اندر بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں ان کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: پولیس کا براہ راست عوام سے رابطہ ہے لہذا ہمیں اس عظیم ادارے کو اسلامی نظام کے شایان شان بنانے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم اس ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہم نے مذاکرات میں اپنے بعض حقوق سے چشم پوشی اس لئے کی تاکہ اقتصادی پابندیاں برطرف ہو جائیں اور عالمی برادری کو پتہ چل جائے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے امریکی حکام کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کی شجاع ، بہادر اور دلیر قوم اپنے مؤقف سے پيجھے نہیں ہٹے گی ، اگر امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا تواسے ایرانی قوم  کے منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑےگا اگر چہ امریکہ کی دھونس ، منہ زوری اور تسلط پسندی دنیا کے دوسرے ممالک پر چلتی ہے لیکن ایران میں اس کی دھونس اور منہ زوری ہر گز نہیں چلےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی حکام فریبکار دھوکہ باز اور جھوٹے ہیں جبکہ ایرانی قوم صداقت اور سچائی کے ساتھ  ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشتری نے پولیس کی کارکردگی کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی۔

نظرات بینندگان
captcha