
ایکنا نیوز- شفقنا کے مطابق کاظمین میں یوم عاشور پر حملے کا منصوبہ رکھنے والے داعش کے متعدد دہشت گرد کارروائی میں مارے گیے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان وهاب طائی کا کہنا تھا: وزارت داخلہ کی زیرنگرانی اینٹلی جنس ٹیم کی بروقت کارروائی اور اطلاع کے باعث فورسز نے الانبار کے مشرقی علاقے کے «الملالی» میں ایک دہشت گرد ٹیم کو ہلاک کردیا ہے۔
طائی کے مطابق دہشت گرد یوم عاشور پر کاظمین میں حملے کے منصوبہ بندی کررہے تھے۔
وزارت داخلہ کے مطابق فورسز یوم عاشور اور دیگر عزداری پروگراموں کی حفاظت کے لیے پوری تندہی سے کام کررہی ہیں اور ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔