عالمی اربعین ایوارڈ مقابلوں کا اعلان

IQNA

عالمی اربعین ایوارڈ مقابلوں کا اعلان

12:22 - October 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3503633
بین الاقوامی گروپ: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے چوتھے اربعین ایوارڈ کے لیے فوٹوگرافی،فیلم اور سفرنامہ مقابلوں کا اعلان کردیا گیا ہے

عالمی اربعین ایوارڈ مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز – ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے اشتہار کے مطابق چوتھے اربعین ایوارڈ کے لیے مقابلوں کا اعلان کردیا گیا ہے جو مندرجہ زیل ہیں

مقابلے کا موضوع اباعبدالله الحسین (ع) کی زیارت اور ان ایام کے واقعات و حقایق پر مبنی ہے

مقابلوں میں انفرادی تصویر اور گروپ فوٹو شامل ہے

مقابلے میں ہر شخص شرکت کرسکتا ہے اورخواہشمند افراد بیک وقت تین تصاویر ارسال کرسکتے ہیں

فارمیٹ JPEG ، ۴۰ سینٹی میٹر اور ریزولوشن ۳۰۰ dpi کو ایڈرس www.intlarbaeen.com پر اپ لوڈ یا ارسال کرسکتے ہیں۔

بیس میگابایٹ سے زیادہ حجم نہ ہو۔

فوٹو کے ساتھ نام ، ایڈرس ، تعلیم ، عمر اور فون نمبر ضرور لکھنا ہوگا

پوزیشن والے افراد کے علاوہ دیگر نمایاں اور منتخب شدہ تصاویر کے مالکان کو بھی مبلغ ۰۰۰/۰۰۰/۱ ایرانی ریال تحفا دیا جائے گا۔

فیلم کے شعبے میں مختصر دورانیے پر مشتمل کلیپ جو کیمرے یا موبایل سے لیا گیا ہو بھیج سکتے ہیں مگر زیادہ سے زیادہ دورانیہ تیس منٹ تک ہونا چاہیے

فیلم کے ساتھ اپنی تصویر اور فیلم بندی کے دوران لیے گیے تین تصاویر بھی ارسال کرنا ضروری ہے جنکو بعد میں ایک ڈی وی ڈی کی شکل میں فلم بنائی جایے گی

فیلم DVCAM ، HD ، HDV و FULL HD فارمیٹ میں ہونا چاہیے۔

سفر نامے میں حضرت اباعبدالله الحسین (ع) سے عشق کے جلوے، شرح و آداب زیارت اربعین ، مختلف افراد اور اقوام کے امام سے دلی جذبات کا اظھار اور دیگر ایام اربعین کے واقعات پر مشتمل ہونا چاہیے۔

سفر نامہ دس صفحات سے زیادہ نہ ہو اور اسٹنڈرڈ سایز میں www.intlarbaeen.com پر ارسال کیا جاسکتا ہے۔

سفرنامہ فارسي، عربی، انگریزی، اردو، ترکی استانبولی، آذربایجانی، روسی، کرواتی، صربی، بوسنیایی، فرانچ، جرمن یا اسپانیولی میں لکھا جاسکتا ہے۔

سفرنامہ حقایق پر مبنی ہونا چاہیے اور خیال پردازی سے پرہیز کرنا ہوگا۔

مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند اپنے آثار یا مواد ۳۱ دسامبر ۲۰۱۷ تک ارسال کرسکتے ہیں ۔ انعامات دینے کی تقریب مارچ کو منعقد ہوگی۔

ہر شعبے میں مقام اول کو ۵۰ میلیون ریال دوم کو چالیس ملین ، سوم کو تیس ملین ۔ چہارم کو بیس ملین اور مقام پنجم کو دس ملین ریال انعام دیا جائے گا۔

پوسٹ کے علاوہ اپنے آثار تہران کے ایڈرس خيابان ولي‌عصر (عج)، نرسيده به دكتر فاطمي، شماره ۱۹۲۴، كدپستي ۱۴۱۵۸۹۳۹۱۷، مؤسسه فرهنگی، هنری و انتشارات بین‌المللی الهدی. دفتر دوم میں جمع کراسکتے ہیں۔

فون: ۰۰۹۸۲۱۸۸۹۳۴۳۰۱

ویب سایٹ ایڈرس: www.IntlArbaeen.com

ای میل arbaeen@icro .ir

3650080

نظرات بینندگان
captcha