
ایکنا نیوز- تہران کے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقدہ تیسویں بین الاقوامی مطبوعاتی نمایش میں قطری نمایندے نے ایکنا کے اسٹال کا دورہ کیا
قطری صحافی اور روزنامه الشرق کے سب ایڈیٹر نے ایکنا کے کارکردگی اور مختلف زبانوں میں خبروں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے دو طرفہ ثقافتی تعلقات میں اضافے پر تاکید کی۔

روزنامہ الشرق کے نمایندے نے ایران کی مطبوعاتی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے اس طرح کی نمایش گاہوں کو میڈیا کے میدان میں انقلاب قرار دیا۔
صالح غریب نے قطر میں قرآنی اور اسلامی اخبارات اور انکی سرگرمیوں پر گفتگو کی اور بعض عرب ممالک کے پالیسیوں پر اظھار خیال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب عرب ممالک نے قطر کا بایکاٹ کیا تو یہ ایران تھا جس نے تمام ہوائی اور سمندری راستوں کو ہم پر کھول کر تعاون کیا /.