
تیسویں مطبوعاتی نمایش میں ایکنا نیوز سے گفتگو میں «محمد الربیع محمد صالح» نے قطری اخبارات میں قرآنی خبروں کی کوریج پر اظھار خیال کرتے ہوئے کہا : قطر عالم اسلام کا اہم ملک ہے اور اس حوالے سے اسلامی اور قرآنی خبروں کو اہمیت دینا فطری بات ہے
امام خمینی(ره) کمپلیکس کی نمایش میں شریک قطری صحافی نے کہا : ایران میں پہلی بار آنے کا موقع ملا ہے ، انہوں نے کہا کہ قطر میں دین اور دنیا، علم اور دین اور مذہب و معاشرے کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور اس حوالے سے میڈیا ان مسایل کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
روزنامه الوطن قطر کے ایڈیڑ نے شدت پسندی سے مقابلے کے حوالے سے کہا کہ معاشرے کو مذہب کی اصل روح اور سلامتی کے پیغام سے آشنا کرانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
انہوں نے اسلام کو ترقی، خدمت اور سلامتی کا دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مسایل پر توجہ ہر مسلمان کا فرض ہے۔
انہوں نے میڈیا نمایش کو ثقافتی تعلقات میں اہم قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے نمایشگاہوں میں آپس میں تبادلہ خیال سے شدت پسندی اور کج روی کے حوالے سے میڈیا کے میدان میں مقابلے پر پیشرفت ہوسکتی ہے۔
محمد صالح نے مغربی میڈیا کی یکجانبہ سوچ اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے کردار کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ البتہ بعض نادان لوگ اسلام کے نام پر شدت پسندی کرکے انکو غلط تبلیغات کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے تکفیری عناصر کا اسلام کے چہرے کو خراب کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔
محمد الربیع محمد صالح نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ مسلمان میڈیا کےدرست استفادے سے اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے میں اہم رول ادا کرسکتےہیں /.
