سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ

IQNA

سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ

14:33 - November 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503776
بین الاقوامی گروپ: سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کےاغواء کی شدید مذمت کی ہے
سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ

ایکنا نیوز- شفقنا- زرداری نے کہا کہ ناصر شیرازی کے اغواء میں پنجاب حکومت ملوث ہے، آصف علی زرداری نے ناصر شیرازی کی فوری طور پر بازیابی کا بھی مطالبہ کیا ہے .

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے اپنے بیان میں انہوں نے گذشتہ دنوں واپڈا ٹاون لاہور سے سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ کے اغواءکو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیاہے، 

نظرات بینندگان
captcha