
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے مطابق «خدام الحسین(ع)» کیمپ میں ۸۰ سے ۱۰۰ گونگے اور بہرے عراقی شہری زایرین کی خدمت اور اباعبدالله الحسین(ع) سے عشق کے اظھار کے لیے کام کررہے ہیں۔
مذکورہ ٹیم کے ترجمان حاج رزاق عواد زیادی کا کہنا ہے: گونگے اور محروم رضار کار خدام الحسین(ع) کیمپ میں ہر روز صبح ۶ سے ناشتے کی تیاری کے ساتھ زایرین امام حسین(ع) کی خدمت کے لیے کام شروع کرتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ سالوں کی خدمت کی وجہ سے مذکورہ افراد بغیر کسی مشکل کے تمام کام احسن طریقےسے انجام دیتے ہیں۔
حاج رزاق عواد نے مزید کہا : زایرین جب اس کیمپ میں آتے ہیں اور انکو معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ خدام گونگے اور بہرے ہیں تو وہ انکے جذبے کو دیکھ کر بیحد خوش ہوجاتے ہیں۔
امام حسین(ع) کے اس خادم کا کہنا تھا: تمام کولڈ ڈرنکس اور خوراک اس کیمپ میں گونگے اور بہرے افراد کے تعاون سے فراہم کیے جاتے ہیں جو مشکلات کے باوجود اس کا اہتمام کرتے ہیں/.