
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق «کتائب حزبالله» کے بیان میں کہا گیا ہے: داعش کے عناصر چہلم میں اربعین واک کرنے والوں پر صوبہ بابل اور صوبہ الانبار میں حملہ کرنا چاہتے تھے۔
«کتائب حزب الله» کے مطابق اینٹلی جنس معلومات پر داعش کے تین ٹھکانوں پر فوری طور پر کارروائی کی گیی جہاں سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیے گیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کتائب حزب الله عراق نے کربلا شہر میں تیرتالیس حساس مقامات پر سخت اقدامات کرکے سیکورٹی بڑھا دی ہے جہاں سے حملوں کا امکان ظاہر کیا جاتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آیتالله العظمی سیستانی کے نمایندے سید احمد صافی نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ اس سال چہلم کے موقع پر ۱۳ ملین زایرین کربلا میں موجود ہیں
زایرین کی خدمت کے لیے مختلف علاقوں میں دس ہزار موکب کام کررہے تھے.
آستانہ عباسی کے ترجمان عقیل یاسری کے مطابق چہلم کی کوریج کے لیے ۲۰۰ میڈیا چینلز اور نمایندے موجود تھے جنمیں ۶۰ غیر ملکی میڈیا نمایندے شامل تھے۔
بیس صفر کو دنیا بھر میں حضرت امام حسین(ع) کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
روایت کے مطابق بزرگ صحابی حضرت جابر بن عبدالله انصاری اس دن قبر امام حسین(ع) پر حاضر ہوئے تھے،حضرت امام حسن عسکری(ع) کی حدیث میں کہا گیا ہے کہ زیارت اربعین مومن کی نشانیوں میں شامل ہے/.