اربعین بین الاقوامی قرآنی محافل میں ایرانی قاریوں کی تلاوت+ تصاویر

IQNA

اربعین بین الاقوامی قرآنی محافل میں ایرانی قاریوں کی تلاوت+ تصاویر

6:38 - November 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503791
بین الاقوامی گروپ: آستانہ قدس رضوی اور آستانہ مقدس حضرت معصومه(س) کے قاریوں نے سالانہ اربعین قرآنی محافل میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا

اربعین بین الاقوامی قرآنی محافل میں ایرانی قاریوں کی تلاوت+ تصاویر

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق چہلم امام کی مناسبت سے لاکھوں زائرین نے گذشتہ روز کربلا میں عزاداری کی اور شهادت امام حسین(ع) اور انکے اصحاب باوفا کی یاد میں سوگ منایا۔

اسی مناسبت سے آستانہ مقدس حسینی اور موکب «صاحب الزمان(عج)» جو سعودی عرب کے شیعہ کیمونٹی کے تعاون سے کام کررہا ہے کے تعاون سے سالانہ محفل حسن قرآت منعقد کی گیی جسمیں ایران ،عراق اور سعودی قاریوں نے شرکت کی۔

آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے انچارج «صفاء سیلاوی» کا کہنا ہے کہ مسلسل چار سالوں سے موکب «صاحب الزمان(عج)» جو قطیف اور احساء صوبوں کے مومنین کے جانب سے لگایا گیا ہے کے تعاون سے قرآنی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ محفل قرآن میں آستانہ حسینی کے قاری «اسامه کربلائی»، عراقی قاری «فلاح زلیف»، آستانہ قدس رضوی کے قاری «محمد تقی‌پور»، آستانہ حضرت معصومه(س) کے قاری«مهدی فروغی» اور دیگر نامور قرآء شریک تھے۔

ان محلفوں میں بڑی تعداد میں زایرین بھی شرکت کررہے تھے۔

قرآنی محفلوں میں رسول اکرم(ص) اور اهل بیت(ع) کی شان میں نعت و منقبت خوانی کے علاوہ رضا کاروں کی کامیابی اور شہدا کے درجات کے لیے دعا بھی مانگی گیی/.

برگزاری محفل قرآنی با حضور قاریان ایرانی در کربلا

برگزاری محفل قرآنی با حضور قاریان ایرانی در کربلا

برگزاری محفل قرآنی با حضور قاریان ایرانی در کربلا

برگزاری محفل قرآنی با حضور قاریان ایرانی در کربلا

3661913

نظرات بینندگان
captcha