
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی sharjah24؛ کے مطابق ریڈیو قرآن شارجہ روایتی میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کامیابی سے مصروف عمل ہے جہاں انسٹاگرام اور ٹویٹر پر انکے پنسٹھ ہزار فالوورز انکی خدمات سے استفادہ اٹھا رہے ہیں۔
قرآنی ریڈیو اپنے فالوورز کے لیے انکے تعاون اور تجاویز پرمبنی قرآنی شعبے میں دلچسپ اور مفید قرآنی پروگرام پیش کررہا ہے
ریڈیو قرآن شارجہ پانچ سال سے خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت انسٹاگرام پر ۲۰ هزار جبکہ ٹویٹر پر ۴۵ هزارفالورز انکی خدمات سے استفادہ اٹھا رہے ہیں
قرآنی ریڈیو کے اکثر شایقین کا تعلق خیلج فارس کے ممالک سے ہیں جبکہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ میں بھی انکے پروگرام سنے جاتے ہیں۔
اسلامی دنیا کے معروف قرآء کی تلاوت،ترتیل، اسلامی پروگرام، مختلف مناسبتوں جیسے عید میلادالنبی کا جشن وغیرہ بھی نشریات ریڈیو قرآن کے پروگراموں میں شامل ہے۔/