ھندوستان؛ ناگپور میں خواتین قرآنی سیمینار اور نمایش کا انعقاد

IQNA

ھندوستان؛ ناگپور میں خواتین قرآنی سیمینار اور نمایش کا انعقاد

7:38 - January 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3504025
بین الاقوامی گروپ: جماعت اسلامی ھندوستان کے زیر اہتمام ناگپور میں خواتین کا قرآنی سیمینار منعقد کیا گیا

ھندوستان؛ ناگپور میں خواتین کا قرآنی سیمینار

 

ایکنا نیوز-  روزنامه Times of India؛ کے مطابق سیمینار کے انچارج رضوانور رحمان خان کا کہنا تھا: قرآن ایک مقدس آسمانی کتاب ہے جسمیں انسانیت کے لیے ہدایت کا بہترین راستہ موجود ہے

 

انکا کہنا تھا: قرآن سب کے لیے مفید ترین کتاب ہے اسکو پڑھنا چاہیے،درک کرنا چاہیے اور دل سے اسپر عمل کرنا چاہیے۔

 

جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ صبیحه هاشمی نے سیمینار سے خطاب میں کہا: قرآن رھنما کتاب ہے جسمیں ہرتر و خشک کا بیان موجود ہے اور وہ باتیں اسمیں چودہ سوسال پہلے سے موجود ہیں جنکو ساینس آج ثابت کررہی ہے۔

 

سیمینار سے خطاب میں سوشل ایکٹویسٹ زیبا خان نے کہا : قرآن میں بہت سے نمونہ شخصیات کی زندگی کو ہمارے لیے مثال کے طور پر پیش کی گیی ہے جنپر غور کرکے ہم بہت سے مسایل اور مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔

 

سیمینار میں بہت سے قرآنی موضوعات پر لیکچرز دیے گیے جبکہ سیمینار کے علاوہ ایک قرآنی نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے شایقین نے بیحد سراہا/.

3678605

نظرات بینندگان
captcha