
ایکنا نیوز- روزنامه Times of India؛ کے مطابق سیمینار کے انچارج رضوانور رحمان خان کا کہنا تھا: قرآن ایک مقدس آسمانی کتاب ہے جسمیں انسانیت کے لیے ہدایت کا بہترین راستہ موجود ہے
انکا کہنا تھا: قرآن سب کے لیے مفید ترین کتاب ہے اسکو پڑھنا چاہیے،درک کرنا چاہیے اور دل سے اسپر عمل کرنا چاہیے۔
جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین کی سربراہ صبیحه هاشمی نے سیمینار سے خطاب میں کہا: قرآن رھنما کتاب ہے جسمیں ہرتر و خشک کا بیان موجود ہے اور وہ باتیں اسمیں چودہ سوسال پہلے سے موجود ہیں جنکو ساینس آج ثابت کررہی ہے۔
سیمینار سے خطاب میں سوشل ایکٹویسٹ زیبا خان نے کہا : قرآن میں بہت سے نمونہ شخصیات کی زندگی کو ہمارے لیے مثال کے طور پر پیش کی گیی ہے جنپر غور کرکے ہم بہت سے مسایل اور مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔
سیمینار میں بہت سے قرآنی موضوعات پر لیکچرز دیے گیے جبکہ سیمینار کے علاوہ ایک قرآنی نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے شایقین نے بیحد سراہا/.