ڈی آئی خان، آئی ایس او کا سفیران نور ٹور

IQNA

ڈی آئی خان، آئی ایس او کا سفیران نور ٹور

14:51 - January 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3504143
بین الاقوامی گروپ: علامہ سبطین نقوی نے نوجوانوں کو دینی مسائل سے روشناس کرایا اور حالات حاضرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے زیرِ انتظام ہر سال کی طرح اس سال میں بھی سفیران نور ٹور کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوٹ شریف کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا گیا۔
 
اس موقع پر ڈویژن کے تمام یونٹس نے شرکت کی، جبکہ امامیہ طلبا تنظیم کے مرکزی نائب صدر جمیل حسین اور علامہ سبطین نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
 
دورہ کے موقع پر مرکزی نائب صدر نے ممبران سے گفتگو کی، بعد ازاں علامہ سبطین نقوی نے نوجوانوں کو دینی مسائل سے روشناس کرایا اور حالات حاضرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
 
نظرات بینندگان
captcha