ایتوپیا؛ نو مسلمان خاتون کی کوشش سے سارا گاوں مسلمان

IQNA

ایتوپیا؛ نو مسلمان خاتون کی کوشش سے سارا گاوں مسلمان

8:01 - February 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504177
بین الاقوامی گروپ: ایتوپیا کی خاتون هلیمی گوبو سورا (Halimi Gobo Sora نے اسلام قبول کرنے کے بعد تبلیغ سے سارے گاوں کو مشرف بہ اسلام کردیا

ایتوپیا؛ نو مسلمان خاتون کی کوشش سے سارا گاوں مسلمان

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  yenisafak.com؛ کے مطابق گوبوسورا نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلام نام

«رابعة» رکھ دیا، پانچ بچوں کی ماں «سیمو» نامی گاوں میں رہتی ہے جو شہر «یابیلو» کے قریب واقع ہے۔

 

هلیمی گوبو سورا عیسائی خاتون تھی، کیی کلومیٹر فاصلہ طے کرکے مسلم گاوں کا سفر کرتی اور اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرتی رہی۔

 

ایتوپیائی خاتون «رابعه» نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلے رشتہ داروں اور پھر دوستوں کو اسلام کی طرف بلانے پر لگ گیی۔

 

رشتہ داروں کے بعد رابعہ اب سارے گاوں کو تبیلغ کے زریعے مشرف بہ اسلام کرنے میں کامیابی حاصل کرچکی ہے.

 

رابعه کا کہنا تھا: «عیسایی مبلغین کا کردار قابل تعریف نہ تھا مگر اسلام میں خوبی اور کمال ہی کمال ہے».

 

انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے اخلاق نے سب سے زیادہ انہیں متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ اسلام کی طرف مایل ہوئی.

 

قابل ذکر ہے کہ ایتوپیا (سابقہ حبشه) دسواں بڑا افریقی ملک ہے جسکا دارالحکومت «آدیس آبابا» ہے اور  اس ملک کی تینتیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے/.

3689673

نظرات بینندگان
captcha