
ایکنا نیوز- کویٹہ پریس کلب میں خانہ فرھنگ ایران کے تعاون سے " انقلاب اسلامی ایران اور اسکے ثمرات " کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں ایرانی قونصل جنرل آقا رفیعی ، خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر آقائی عقدایی ،جامعه امام صادق (ع) کے پرنسپل آقائی جمعہ اسدی،امام جمعہ، آقائی هاشم موسوی امیر جماعت اسلامی، مولانا عبدالحق هاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان، مولانا سید حبیب اللہ چشتی ،، سید فضل الرحمن آغا اور دیگر ثقافتی اور ادبی شخصیات شریک تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر نے خوش آمدید کے کلمات کے ساتھ انقلاب اسلامی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔
سیمینار میں جهان آرا تبسم نے انقلاب اسلامی اور پاک ایرن دوستی کے حوالے سے کلام پیش کیا۔
مقررین نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینی نے اسلامی انقلاب سے دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کیا اور استعماری طاقتوں کو شکست فاش دیکر سب کو حیران کردیا۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک میں اتحاد اور اسلامی بیداری انقلاب اسلامی کے اہم ثمرات میں شامل ہیں اور آج اسلامی انقلاب کی بدولت ایران علمی اور اقتصادی حوالوں سے دنیا کے اہم ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔
آقای رفیعی نے پاک ایران دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد سے دنیا کے لیے ایک نمونہ ملک بن چکاہے اور ایران دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔
مقررین نے ایران میں شیعہ سنی اور دیگر اقوام میں وحدت اور محبت کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن سازش کے تحت ایران کو بدنام کرانے کے حوالے سے فرقہ وارانہ مسایل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر آج ایران میں تمام اقوام اور مسالک کی وحدت اور یکجتہی کی وجہ سے انکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور ایران عالم اسلام کے لیے ایک مثالی ملک بن چکاہے۔



