
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق بصرہ کی قرآنی انجمن کے تعاون سے امام موسی کاظم(ع) کالج میں ایام رجب کی مناسبت سے محفل منعقد کی گیی
طلباء و طالبات کی شرکت کے ساتھ منعقدہ قرآنی محفل کا آغاز قاری محمد نزار البصری کی تلاوت سے ہوا۔
افتتاحی تقریب سے بصرہ قرآنی انجمن کے سربراہ قاسم المالکی نے خطاب کیا جسکے بعد ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری حامد شاکرنژاد نے اعزازی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
حامد شاکر نژاد مشہد سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سال ۱۹۹۵ کو مکہ مکرمہ کے حسن قرآت،حفظ اور قرآن فھمی کے عالمی مقابلے «ملک عبدالعزیز » میں مقام اول حاصل کیا تھا۔/