بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ

IQNA

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ

14:04 - April 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504435
بین الاقوامی گروپ: دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عالمِ دین کو ہندو انتہا پسندوں نے ’ جے ماتا دی‘ کے نعرے نہ لگانے پر زدو کوب کیا۔

ایکنانیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا تازہ مظاہرہ دارالحکومت نئی دہلی میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک عالمِ دین کو ہندو انتہا پسندوں نے ’ جے ماتا دی‘ کے نعرے نہ لگانے پر زدو کوب کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کواپنی شکایت میں مولانا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ 8 اپریل کی رات جب وہ بیرونی دہلی کے شاہ آباد ڈیری علاقہ سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی یہ واقعہ پیش آیا، پرہلاد پور گاﺅں کے دولوگوں نے ان سے پوچھا کہ ”کیا میں ہندوستانی ہوں ، جب میں نے کہا کہ ہاں میں ہندوستانی ہوں ، تو انہوں نے مجھ سے ’جے ماتا دی‘ کہنے کیلئے کہا لیکن میں نے منع کردیا جس پر انہوں نے میرے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔ بعد میں دونوں افراد پرہلاد پور بس اسٹینڈ پر اتر گئے“۔
اس واقعہ کے بعد مولانا آفتاب عالم نے پولیس کو فون کیااور اپنا بیان درج کرایا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha