
ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بنت نے حزب اللہ کی شاندار کامیابی پرسخت غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا ہے: انتخاباتی نتایج سے اندازہ ہوتا ہے کہ لبنانی حکومت اور حزب اللہ میں کوئی فرق نہیں رہا۔
انہوں نے حزب اللہ کی کامیابی کا ذمہ دار لبنانی حکومت کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں حکومت اور حزب اللہ میں کوئی فرق نہیں رہا ہے اور دونوں ایک ہی چیز کے دو نام ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لبنانی انتخابات کے نتایج کے اعلان میں واضح اعلان ہوچکا ہے کہ حزب اللہ اور انکے حامیوں کو ساٹھ فیصد سے زاید پارلیمانی نشستوں پر واضح کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔/