ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق مذہبی آزادی سے متعلق امریکا کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت میں گائے کے گوشت پر ہونےوالے تشدد میں سب سے زیادہ نشانہ مسلمانوں کو بنایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھار ت میں گاؤ رکشا کے نام پر تشدد کرنےوالوں کےخلاف ایکشن نہیں لیا جاتا، وہاں سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت کےدور میں وہ غیر محفوظ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں عیسائیوں پر حملوں کے 700سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔