الکوثر قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ / ایرانی قاریوں کی عمدہ کارکردگی

IQNA

الکوثر قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ / ایرانی قاریوں کی عمدہ کارکردگی

11:09 - June 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504661
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا» میں ۳۸ قرآء کے درمیان مقابلوں کے بعد آٹھ قاری اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب

الکوثر قرآنی مقابلوں کا دوسرا مرحلہ / ایرانی قاریوں کی عمدہ کارکردگی

ایکنا نیوز- الکوثر ٹی وی چینل کے مطابق سیمی فاینل مقابلوں میں دو ایرانی قاری شامل ہیں۔

 

قرآنی مقابلوں کے اس مرحلے میں ایران کے سید سعید رحيمی ۹۰ اور ایران ہی کے قاری مجيد عنان‌پور ۸۷,۵ پواینٹ جبکہ مصر کے قاری محمد اكمل هارون ۸۴.۵ سکور کے ساتھ ناک آوٹ راونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

 

دیگر قاریوں میں افغانستان کے قاری محسن شجاعی عراق کے قاری علی ساعدی اور مالک دلفی ،لبنان کے قاری محمدعبدالهادی شحیمی اور افغانستان کے قاری محمدتقی انوری اس مرحلے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

 

الکوثر چینل کے اس مرحلے کا آغاز «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا» آج رات سے ہوگا۔

شام کے  شیخ محمد عارف (شعبہ لحن)، ایران کے سید مهدی سیف (تجوید)، لبنان کے محمد صلاح (صوت) اور عراق کے شیخ خیرالدین علی هادی (وقف وابتدا) میں ججز کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلوں میں ایران کے  سجاد پروینی نژاد اور اسحاق عبداللهی ،جرمنی کے سیدعباس موسوی ،افغانستان کے سید امیر هاشمی اور مصطفی حیدری ،عراق کے علی فلاح خشان اور مصطفی حمدان ، اور مصر کے قاری حسین علی شاذلی اس مرحلے میں پہنچ چکے تھے۔

 

قرآنی مقابلہ بعنوان «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا» ہر رات  ۲۳:۳۰  الکوثر سیٹلایٹ چینل سے برراہ راست نشر کیا جاتا ہے۔/

3719468

نظرات بینندگان
captcha