اسلام آباد میں یوم شہادت امام علی کا جلوس، ٹریفک پلان مرتب

IQNA

اسلام آباد میں یوم شہادت امام علی کا جلوس، ٹریفک پلان مرتب

13:44 - June 05, 2018
خبر کا کوڈ: 3504676
بین الاقوامی گروپ: یوم امام علی علیہ السلام کا جلوس امام بارگا قصر زینبیہ جی سکس فور سے شام 4 بجے برآمد ہوگا

اسلام آباد میں یوم شہادت امام علی کا جلوس، ٹریفک پلان مرتبایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آج 20 رمضان المبارک کو یوم شہادت علی علیہ السلام کا جلوس نکالا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔

یوم علی ع کا جلوس امام بارگا قصر زینبیہ جی سکس فور سے شام 4 بجے برآمد ہوگاجو مختلف شاہراہوں سے گزرتنا ہوا مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو پراختتام پذیر ہو گا۔

سہ پہر3 بجے تا شام 30: 7 بجے تک ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند رہے گا، سپرمارکیٹ سے آبپارہ، میلوڈی جانے والے ایمبیسی اور سہروردی روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلی نمبر 54 جی سکس فور ٹریفک کے لیے بند ہوگی، شہیدملت سےآنےوالےگلی نمبر57 سے ایمبیسی یا میونسپل روڈ سے آب پارہ میلوڈی جا سکتے ہیں۔

لال مسجد چوک سے شہید ملت روڈ جانے والا روڈ بند ہو گا، میونسپل روڈ سے آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میلوڈی جی پی او چوک اور شہداء چوک استعمال کریں۔

نظرات بینندگان
captcha