یمن تازہ ترین: ۷۴ انصارالله قیدیوں کی آزادی / ائیرپورٹ پر قبضے کی تردید

IQNA

یمن تازہ ترین: ۷۴ انصارالله قیدیوں کی آزادی / ائیرپورٹ پر قبضے کی تردید

8:45 - June 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504750
بین الاقوامی گروپ: جنگی قیدیوں کے تبادلے کی کمیٹی سربراہ عبدالقار مرتضی کے مطابق تبادلے میں ستّر انصاراللہ اسیر آزاد ہوچکے ہیں

یمن تازہ ترین:۷۴ انصارالله قیدیوں کی آزادی / ائیرپورٹ پر قبضے کی تردید

ایکنا نیوز- المسیرة نیوز کے مطابق عبدالقادر مرتضی قیدیوں کے تبادلے کی کمیٹی سربراہ عبدالقار مرتضی نے سوشل میڈیا میں خبردی ہے کہ مغربی ساحل پر قید ہونے والے انصاراللہ کے ۷۴ قیدی آزاد ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا؛ «خدا کی توفیق اور مدد سے، جنگی قیدیوں کے تبادلے کے زریعے سے ان قیدیوں کو آزادی ملی ہیں».

 

رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کے بدلے میں ۴۰ سعودی فورسز کے اہلکار آزاد کرائے گیے ہیں۔

 

چھ میزائیل فایر

 

یمانیون نیوز کے مطابق، چھ عدد بیلسٹیک میزائیل «برکان ۲» ریاض کی سمت داغے گیے ہیں۔

 

یمنی وزارت دفاع کے مطابق، ملک عبدالله مالی مرکز، سعودی فورسز کے ہیڈکوارٹر اور سعود شاہی محل اہداف میں شامل تھے تاہم سعودی فورسز نے دو میزائیل ہوا میں مارنے کا دعوی کیا ہے۔

 

قبضے کی تردید

 

یمنی فورسز کے ترجمان عزیز راشد نے اسپوٹینک نیوز سے گفتگو میں الحدیدہ شہر پر قبضے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اماراتی فورسز نے الحدیدہ پر ۴۸ گھنٹوں کی الٹی میٹم کا دعوی کیا تھا مگر چار ہفتوں سے انکو ہم نے منہ توڑ جواب سے لاچار کردیا ہے۔

 

عزیز راشد کے مطابق ائیرپورٹ پر قبضے کی خبریں افواہ سے زیادہ کچھ نہیں۔/

3725136

نظرات بینندگان
captcha