اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی جوان شہید

IQNA

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی جوان شہید

10:15 - July 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504884
بین الاقوامی گروپ: اسرائیلی فورسز کی فایرنگ سے سترہ سالہ احمد طارق یوسف ابوعیوش مشرقی رام اللہ میں جان کی بازی ہار گیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے معا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز کے مظاہروں میں نوجوان احمد طارق فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

 

احمد طارق دار یوسف ابوعیوش شمالی رام کے گاوں «کوبر» کا رہایشی تھا جنکو یہودی آبادی  «آدم» میں صھیونی مقامی افراد پر حملے کے الزام میں گولیوں کا نشانہ گیا۔

 

اسرائیل میڈیا کے مطابق احمد طارق کے حملے میں چار صھیونی شدید زخمی ہوگیے ہیں جنمیں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوچکا ہے تاہم بعد میں میڈیا کا کہنا تھا کہ چاروں افراد زخمی ہیں۔

 

صھیونی رژیم کے مطابق جوان نے سرد اسلحے سے حملہ کیا تھا۔

 

فلسطینی مقاومتی تنظیم(حماس) نے اس حملے کو حقوق کے لیے دفاع قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو حق بجانب قرار دیا۔/

3733639

نظرات بینندگان
captcha