
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ساتویں ہجری کے نامور شاعر مولانا روم کی یاد میں تقریب ایرانی ثقافتی مرکز اور بلخ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گیی۔
یونیورسٹی کے شعبہ ادبیات فارسی کے سربراہ عبد الاحمد ثواب نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نامور شاعر کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکو نسل نو کے لیے متعارف کرانا ہے۔
مزار شریف میں قایم خانہ فرھنگ ایران کے سربراہ هادی موافق نے بھی مولانا رومی کی شخصیت اور شاعری پر اظھار خیال کیا ۔
یونیورسٹی کے استاد اسدالله حارث نے افکار مولوی کے حوالے سے خطاب میں کہا: مولانا کے افکار کا محور انسان ہے۔
اور مولانا انسان کو تنگ و تاریک دنیا سے نکال کر عظیم و وسیع دنیا کی جانب متوجہ کرانا چاہتے تھے۔

تقریب سے دیگر اساتذہ اور دانشورں نے بھی مولانا کے افکار پر خطاب کیا اور بعض طلبا نے انکی شاعری سے کلام پیش کیا۔/