کربلا؛ اربعین کی شناخت پر نشست کا اہتمام

IQNA

کربلا؛ اربعین کی شناخت پر نشست کا اہتمام

8:03 - October 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3505275
کربلا؛ اربعین کی شناخت پر نشست کا اہتمام
بین الاقوامی گروپ- اربعین کمیٹی کے خواتین ونگ کے تعاون سے اربعین کی شناخت کے لیے اہم نشست سوموار کو منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کے نمایندے کے مطابق عراقی اربعین کمیٹِی کے شعبہ خواتین کی رکن «لاله افتخاری» کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے خواتین موکبوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جنمیں خدمات کے علاوہ علمی موضوعات پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے بھی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

افتخاری کے مطابق اسلامی اور قرآنی پروگراموں میں اسلام پر اٹھنے والے سوالات کے بھی تسلی بخش جوابات پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان پروگراموں میں اہم علما کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ  «اربعین کے عالمی پیغامات» کے عنوان سے اس سال پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں اربعین کی شناخت پر مباحثے ہوں گے۔

 

افتخاری کے مطابق «اربعین؛ تجلی‌گاه آیات قرآن» پروگرام ایرانی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد ہوگا جبکہ امربالعروف کے موضوع پر پروگرام بھی زیر غور ہے۔

 

خواتین امور کی ڈپٹی کے مطابق بین الاقومی مہمانوں کی شرکت کے ساتھ اربعین کی درست شناخت اور مختلف اعتراضات پر اہم نشست  پیر انتیس اکتوبر کو منعقد کی جارہی ہے۔/

3758898

 

نظرات بینندگان
captcha