
ایکنا نیوز- رشیا الیوم نیوز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی کہ طالبان نو نومبر کو ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا: امن کانفرنس میں وزرایے خارجہ کے ڈپٹی اور دیگر نمایندے شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں افغانستان، هندوستان، چین، پاکستان، ایران، قزاقستان، کرغیزستان، ازبکستان، امریکا اور روس کے نمایندے شریک ہوں گے۔
«اشرف غنی» کی جانب سے اعلی سطح پر نمایندے بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق طالبان کی جانب سے شرکت کا اعلان ہوچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے نمایندے «سبقتالله احمدی» نے کہا تھا کہ کابل اس کانفرنس میں شرکت نہیں کررہا اور اس کا امریکی نظر سے کوئی تعلق نہیں۔/