
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق وحدت اسلامی کانفرنس «قدس، وحدت امت کا محور» کے عنوان سے ساڑھے تین سو سے زاید غیرملکی شعیہ سنی علما اور دانشوروں کی شرکت کے ساتھ تہران میں شروع ہوچکی ہے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد مجمع جھانی اہل بیت کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ اراکی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں وحدت امت کے حوالے سے رسول اکرم(ص)، قرآن کریم اور ظالموں سے مقابلے کو اہم اصول قرار دیا۔
آیت اللہ اراکی نے رہبر انقلاب کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کانفرنس میں حامد کرزی، ، نوری المالکی اور حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم کی کانفرنس میں شرکت کا شکریہ ادا کیا۔
آیتالله اراکی نے مزید کہا: کانفرنس کا اہم مقصد عالم اسلام میں وحدت کا ایجاد ہے اور دنیا کے ظالموں کے مقابلوں میں مقاومت بلاک کی حمایت اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں آیت اللہ مکارم اور نوری ہمدانی کے پیغام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر حجتالاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تقریب سے خطاب میں وحدت اسلامی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صھیونی رژیم کو اختلاف کا اہم عامل قرار دیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی اور امریکی منصوبے کے مقابلے میں ہمارے دو ہی راستے ہیں کہ اسلام اور رسول اکرم سے وفاداری کو چھوڑ کر امریکہ اور مغرب کے مقابلے میں خود کو تسلیم کریں یا سب کو ملکر پوری طاقت سے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنا ہوگا۔
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم وحدت اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک عملی اقدام نہ کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی کے نام پر اسلام میں تنگ نظری کو چھوڑنا ہوگا ۔ ایرانی صدر نے فلسطین میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے وحدت کو راہ حل قرار دیا۔
ایرانی صدر کے علاوہ سابق عراقی وزیر اعظم نوری مالکی، عراقی اسپیکر، همام حمودی، امام جمعہ اہل سنت زاہدان مولوی عبدالحمید، تیونس کے عالم دین، بن سالم، حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ نعیم قاسم، الازھر کے شیخ عبدالله اور دیگر شیعہ سنی علما نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب میں حماس کے اسماعیل هنیه نے ویڈیو کانفرنس خطاب میں مسئله فلسطین پر ایران اور شرکاء کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
اسماعیل هنیه نے قدس کو اسلامی پہچان کا محور قرار دیتے ہوئے اس پر توجہ کو عالم اسلام کے لیے ضروری قرار دیا۔
کانفرنس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آیتالله اراکی، شیخ نعیم قاسم اور شیخ البوتی نے فلسطین و قدس شریف کے حوالے سے گفتگو کی ۔
کانفرنس کے شیعہ سنی علما نے مولوی عبدالسلام محمد عبدالله کی امامت میں نماز ادا کی جسکو میڈیا نے خوب سراہا۔
گذشتہ روز شرکاء کانفرنس نے حرم حضرت عبدالعظیم حسنی نے رسول اکرم(ص) کی ولادت کے حوالے سے «پیامبر مهربانی» پروگرام میں شرکت کی اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔
افغان رہنما حاج محمد محقق، نے بھی کانفرنس سے خطاب میں عالم اسلام میں وحدت کے موضع پر خطاب کیا اور انکی ہدایات کو راہ گشا قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ وحدت کاننفرنس کے شرکاء آج رهبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس رسول اکرم کی ولادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد کی گیی ہے اور شرکاء کانفرنس
پروگرام کے آخری دن مرقد حضرت امام(ره) پر حاضری دیں گے جبکہ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔/



