مراکش؛«‌ قرآنی خطابات اور ترجمے کے مسایل» کانفرنس کا انعقاد

IQNA

مراکش؛«‌ قرآنی خطابات اور ترجمے کے مسایل» کانفرنس کا انعقاد

7:03 - December 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3505417
بین الاقوامی گروپ- قرآن کے ترجمے کے بحران پر کانفرنس کاسابلانکا میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- روزنامہ الدستور کے مطابق «‌ قرآنی خطابات  اور ترجمے کے مسایل» کے عنوا سے علمی کانفرنس کاسابلانکا میں منعقد ہویی جسمیں مراکش کے دانشوروں کے علاوہ موریتانیہ، بیلجیم،مصر،تیونس اور الجزایر کے قرآنی ماہرین شریک تھے۔

 

دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں محققین نے قرآن مجید کے درست ترجمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور علمی تجاویز پیش کیں۔

 

قرآنی کانفرنس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ درست ترجمے کے ساتھ اسلام کے خلاف استعماری سازشوں کو ناکام اور اسلام کا چہرہ مخدوش ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

 

مراکش کی عبدالملک یونیورسٹی کے استاد مخلص السبتی نے خطاب میں کہا کہ بعض قرآنی اصطلاحات جیسے جہاد، قتال، السیف، امت وغیرہ کے دیگر زبانوں میں ترجمہ کرتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا اور درست ترجمے سے غلط فہمیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔/

3768177

نظرات بینندگان
captcha