سعودی فرمان روا کی قطری امیر کو خلیج تعاون اجلاس میں شرکت کی دعوت

IQNA

سعودی فرمان روا کی قطری امیر کو خلیج تعاون اجلاس میں شرکت کی دعوت

9:12 - December 06, 2018
خبر کا کوڈ: 3505440
بین الاقوامی گروپ-شاہ سلمان نے 9 دسمبر کو ریاض میں ہونے والی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو بھی دعوت دے دی جن سے جون 2017 سے سفارتی اور معاشی تعلقات منقطع ہیں

ایکنا نیوز-قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ امیر قطر کو سعودی عرب کے فرمان روا کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ دعوت ایک ایسے موقع پر دی گئی ہے جب قطر نے ایک دن پہلے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

جی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ قطر کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی کی جانب سے دیے گئے ایک عشایے میں تنظیم کے بحرینی سیکریٹری جنرل عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پہنچایا۔

قطر کی جانب سے تاحال ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ آیا امیر قطر اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے یا نہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کیا تھا اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی جبکہ گذشتہ دنوں قطر نے دھمکی دی تھی کہ وہ اوپک سے نکل جایے گا۔

نظرات بینندگان
captcha