ایکنا نیوز- بغداد پوسٹ کے مطابق عراق میں کھیتولک عیساییوں کے رہنما لوئی رافائل ساکو کا داعش کی شکست کے حوالے سے کہنا تھا: تکفیری دہشت گردوں کی شکست کی سالگرہ پر آج تمام کلیساوں میں ناقوس کی صداییں بلند ہوں گی ۔
انکا کہنا تھا کہ آج کے دن ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
انکا مزید کہنا تھا: عراق کے تمام لوگوں کو داعش کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور ان دہشت گردوں کے مقابلے میں ہوشیاری لازمی ہے تاکہ ملک میں بقائے باہمی کی فضاء برقرار رہے۔/