
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے العین کے مطابق عالمی یوم عربی کے حوالے سے منعقدہ جشن میں مصر کے مفتی شوقی اعلام نے کہا : بلاشبہ عربی زبان کی اہمیت قرآن مجید کی وجہ سے ہے اور اس زبان کی حفاظت ایک قومی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر شوقی اعلام نے عربی زبان کو تاریخ اور قدیم ترین زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس زبان کو قرآن مجید کی وجہ سے اکثر لوگ جانتے یا سمجھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اٹھارہ دسمبر کو عالمی یوم عربی کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی عربی زبان کو رسمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔/