تیونس؛ انتخابات میں دینی مراکز سے استفاہ ممنوع قرار

IQNA

تیونس؛ انتخابات میں دینی مراکز سے استفاہ ممنوع قرار

8:25 - December 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505500
تیونس؛ انتخابات میں دینی مراکز سے استفاہ ممنوع قرار
بین الاقوامی گروپ- تیونس کی وزارت مذہبی امور مقدس مقامات سے انتخاباتی استفادہ روکنے پر کام کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alkhaleej.ae کے مطابق تیونس کے وزیر مذہبی امور احمد عظوم کا کہنا تھا: وزارت اس حوالے سے ایک پروگرام پر کام کررہی ہے تاکہ مقدس مقامات سے انتخاباتی استفادے کو روکا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: پروگرام جلد ہی مکمل ہوگا جسکے مطابق مساجد کے امام اور خطباء کو پابند کیا جائے گا کہ وہ انتخابات میں جانبداری سے گریز کریں۔

 

اس پروگرام کے تحت کوشش کی جائے گی کہ سال ۲۰۱۱ کی طرح سلفی اور شدت پسند جماعتیں مساجد سے استفادہ نہ کریں۔

 

یاد رہے اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتیں اس بات پر اعتراض کرچکی ہیں کہ شدت پسند جماعتیں بالخصوص

«النهضة» کی جماعت مساجد سے انتخاباتی امور کے لیے استفادہ کررہی ہے۔/

3773410

نظرات بینندگان
captcha