
ایکنا نیوز- لائیومینٹ نیوز کے مطابق انڈین ہوائی کمپنی Air India جلد لکھنو تا نجف پرواز شروع کررہی ہے۔
پروگرام کے مطابق نیی دہلی میں اسٹاپ لینے والی پرواز جنوری کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔
ہوائی جہاز A320 کو اس مقصد کے لیے مختص کردیا گیا ہے جسمیں ۱۶۲ سیٹیں موجود ہیں جنمیں سے بارہ سیٹیں بزنس کلاس کا حصہ ہیں۔
ابتدائی طور پر پانچ سال کے لیے اس روٹ پر پرواز کا معاہدہ کیا جارہا ہے جبکہ ہر سال اس قرار داد کا جایزہ لیا جاسکتا ہے۔
عراق میں امن و امان کی صورتحال اور یہ کہ نجف میں ایرہوسٹس کا قیام مشکل ہے ، اس حوالے سے ایرکمپنی کے حکام خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔/